اے این پی کی قیادت نے پختونوں کو 35لاکھ ڈالرز میں فروخت کرکے اسلام آباد چلتے بنے،شہرام خان ترکئی

اتوار 21 جنوری 2018 18:10

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) سینئر صوبائی وزیر برائے صحت شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ اے این پی کی قیادت نے پختونوں کو 35لاکھ ڈالرز میں فروخت کرکے اسلام آباد چلتے بنے ،اے این پی کی حکومت میں عوام تباہ ہوگئے تھے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل ترلاندی میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

شہرام ترکئی نے کہا کہ اے این پی کے دور حکومت میںصوبہ دہشتگردی کی لپیٹ میں تھا جبکہ حیدرہوتی پتاسوں کی بارش کے مزے لے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حیدر ہوتی کو تبدیلی نظر نہیں آتی خیبر پختونخوا کی ہر جگہ جائو سکول دیکھو، ہسپتال دیکھو خیبر پختونخوا کا بچہ بچہ تبدیلی کی گواہی دے گا روایتی سیاست کا دور گزر چکا عوام کام مانگتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :