کوہاٹ پولیس نے بچے یاسرکو والدین کے حوالے کردیا

اتوار 21 جنوری 2018 18:10

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) کوہاٹ پولیس نے گمشدہ بچے کو والدین کے حوالے کردیا ہے۔خیبر ایجنسی کے متاثرین خاندان سے تعلق رکھنے والے چھ سالہ بچے یاسر ولد حکیم کو پشاور کے علاقے سربند میں والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقہ سربند میں مقیم متاثرین خیبر ایجنسی کے قبیلہ ملک دین خیل سے تعلق رکھنے والے خاندان کاچھ سالہ بچہ پشاور سے غلط گاڑی میں بیٹھنے کے باعث کوہاٹ کی تحصیل لاچی پہنچا جہاں گمشدہ بچہ لاچی کے مقامی پولیس کو ملا ۔

(جاری ہے)

گمشدہ بچے کی اچھی طرح دیکھ بھال اور والدین کی تلاش کیلئے کوہاٹ کے ضلعی پولیس سربراہ عباس مجید خان مروت نے مقامی تھانے کے ایس ایچ او انسپکٹر داد محمد کو بچے کی خود نگرانی کرنے کی ہدایات جاری کردی جس پر من وعن عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے لاچی پولیس نے پشاور پولیس کے کنٹرول روم سے رابطہ کیا اور بچے کو والدین سے ملانے کیلئے سوشل میڈیا اورمشتہری کے دیگر مئوثر ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے باالآخر گمشدہ بچے کے والدین کا کھوج لگا لیا اور گمشدہ بچے یاسر کو اے ایس آئی خان گل کے ہاتھ پشاور پہنچا یا جہاں سربند کے علاقے میں انہیںاپنے والد حکیم اور دیگر ورثاء کے حوالے کردیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :