گرینڈ جرگہ کی جانب سے اسماء قاتل کی گرفتا ری کیلئے انتظامیہ کو دی گئی 72گھنٹے کی ڈیڈلائن ختم

اتوار 21 جنوری 2018 18:10

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) معصوم بچی اسما ء قتل کیس آٹھویں روز بھی قاتل گرفتار نہ ہو سکا ،گرینڈ جرگہ کی جانب سے قاتل کی گرفتا ری کیلئے انتظامیہ کو دی گئی 72گھنٹے کی ڈیڈلائن ختم ،گرینڈ جرگہ کااجلاس دوبا رہ طلب ،گرینڈ جرگہ کا بڑا فیصلہ ،جرگہ میں پہلی بارایک خا تون ممبر زوجہ فلک شیر کو شامل کیا گیا ہے جو متا ثرہ خا ندان اور جر گہ میں رابطے کا کا م کر یں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اجلاس میںجر گہ ممبران کے علاوہ عمائدین علاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس میں پولیس تفتیش اور دیگر صورتحال کا بھی جا ئزہ لیا گیا دوسری جا نب ریجنل پو لیس آفیسر کے دفتر میںکیس کے حوالے سے اہم اجلاس کاانعقادہوا جس میں ڈی آئی جی مردان عالم خان شنواری، ڈی پی او مردان ڈاکٹر میا ں سعید ،ایس پی انوسٹی گیشن اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی میٹنگ میں آج تک ہو نے والی پیش رفت اور تحقیقا ت کو آگے بڑھا نے کا جا ئزہ لیا گیا ڈی آئی جی نے پو لیس حکام کا تحقیقات مزید تیز کرکے قاتل کو جلد سے جلد گرفتار کر نے کے احکا ما ت بھی جا ری کئے ۔

متعلقہ عنوان :