پنجاب کی پانچ مویشی فیڈ ملز کے لائسنس منسوخ کر دیئے گئے

اتوار 21 جنوری 2018 18:01

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے پانچ مویشی فیڈ ملز کے لائسنس منسوخ کر دیئے ۔محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ مویشی پال حضرات کی سہولت اور مویشیوں کو صحت مند خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے محکمہ کی جانب سے صرف لائسنس یافتہ ادارے ہی مویشیوں کی خوراک تیار کرنے کے مجاذ ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاکہ اس ضمن میں لائسنس کی تجدید نہ کراسکنے والی پانچ فیڈ ملز آسٹریلین ونڈا ،الصفاء کارپوریشن ،جانسن ونڈا ،دوست ٹریڈرز اور المیزان کیٹل فیڈ کے لائسنس فوری طور پر منسوخ کر دیئے گئے ہیں ۔محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے مویشیوں کی خوراک تیار کرنے والی ملز کو رواں ماہ کی 28تاریخ تک اپنے لائسنس کی تجدید کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مویشی پال کسی بھی غیر لائسنس شدہ مل کی خوراک نہ خریدیں اور صرف رجسٹرڈ ملز کا تیار کردہ ونڈا اور خوراک اپنے مویشیوں کو استعمال کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :