امریکہ ،برطانیہ سمیت دنیا کے 24 ممالک کو سیاحتی ویزوں کے اجراء کی پالیسی مرتب

غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان آمد پر 30 دن کا (آن آرائیول) سیاحتی ویزہ جاری کیا جائے گا ،ذرائع

اتوار 21 جنوری 2018 18:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن نے سیاحت کے فروغ کے لیے امریکہ اور برطانیہ سمیت دنیا کے 24 ممالک کے سیاحوں کو ویزے کے اجراء کی پالیسی مرتب کر لی ۔

(جاری ہے)

سیاحتی ویزہ پالیسی کی تفصیلات کے حوالے سے پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے مینجنگ ڈائریکٹر چوہدری عبدالغفور خان(آج ) پیر کو راولپنڈی میں اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں سیاحتی ویزہ کی جزئیات و تفصیلات بتائی جائیں گی ۔

پی ٹی ڈی سی ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن نے غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان آمد پر 30 دن کے (آن آرائیول) سیاحتی ویزے کے اجراء کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں تاکہ ملک میں سیاحت کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو تقویت مل سکے ۔