عامر خان کی فلم نے چین میں 1ارب روپے کا کاروبار کیا

’ سیکرٹ سپر سٹار‘جمعہ کو ریلیز ہوئی اور دو دن میں 100کروڑ کما کر ریکارڈ قائم کردیا

اتوار 21 جنوری 2018 18:00

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) بھارت کے معروف اداکار عامر خان کی فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘نے چین میں ریلیز ہونے کے دو دن کے اندر 100کروڑ روپے کا کاروبار کیا ،ظاہرہ وسیم جنہوں نے یہ فلم ریلیز کی تھی چینی باکس آفس پر 17.31ملین ڈالر کما کر بھارت کا ریکارڈ بھی توڑدیا ہے ۔

(جاری ہے)

فلم کے بارے میں ترن ادرش نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سیکرٹ سپر سٹار نے دو دنوں میں چین میں غیر معمولی 100کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے ۔فلم جمعہ کو ریلیز ہوئی اس نے جمعہ کے روز باکس آفس پر 6.86ملین ڈالر جبکہ ہفتہ کو 10.45ملین ڈالر کا کاروبار کر کے ایک ریکارڈ قائم کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :