Live Updates

’’کنگ آف کر پشن ‘‘خود جیل جانے کی تیاری کر یں ‘ چوہدری محمدسرور

آئندہ عام انتخابات میں تحر یک انصاف کامیاب ہوگی اور عمران خان وزیر اعظم بنیں گے‘شور مچانے سے حکمران اپنی کر پشن اور لوٹ مار کی دولت کو بچانہیں سکتے ‘ موجودہ حکمران اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے جمہوریت سمیت سب کچھ دائو پر لگا رہے ہیں‘ شاہدرہ میں پارٹی کارکنوں کے جلسے سے خطاب

اتوار 21 جنوری 2018 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) تحر یک انصاف کو ر کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ’’کنگ آف کر پشن ‘‘خود جیل جانے کی تیاری کر یں ‘آئندہ عام انتخابات میں تحر یک انصاف کامیاب ہوگی اور عمران خان وزیر اعظم بنیں گے‘شور مچانے سے حکمران اپنی کر پشن اور لوٹ مار کی دولت کو بچانہیں سکتے ‘ موجودہ حکمران اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے جمہوریت سمیت سب کچھ دائو پر لگا رہے ہیں۔

وہ اپنے انتخابی حلقے شاہدرہ میں پارٹی کارکنوں کے جلسے سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر نعیم حیدر بٹ ‘میاں شکیل ‘یوتھ ونگ کے چوہدری وسیم سمیت دیگر بھی موجود تھے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ موجودہ حکمران اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے جمہوریت سمیت سب کچھ دائو پر لگا رہے ہیں مگر انکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ جمہوریت آئین وقانون کی حکمرانی کی بات کی ہے اس لیے کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف آئندہ عام انتخابات کی بھر پور تیاریاں کر رہے ہیں انشاء اللہ عوام کی طاقت سے ہم کامیاب ہوں گے اور عمران خان ملک کے وزیر اعظم بنے گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور جمہوریت کو سب سے زیادہ کر پشن ‘ظلم ‘ناانصافی اور بے روگاری جیسے مسائل نے پہنچایا ہے اور ان مسائل کے حل کیلئے تحر یک انصاف ہر فورم پر آواز بلند کر رہی ہے اور آئندہ بھی کر تی رہیگی ۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے سب سے زیادہ قر بانیاں دیں اس لیے وقت آچکا ہے کہ امر یکہ سمیت تمام ممالک ہماری قر بانیوں کوتسلیم کر یں کیونکہ اسکے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ مکمل نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو دھمکیاں دینے والے خود کر پشن اور لوٹ مارکے جرم میں جیل جانے کی تیاری کر یں کیونکہ انکے جیلوں میں جانے کا وقت آچکا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :