خان صاحب گالی دینے سے فارغ ہوں تو کوئی اور کام کرنے کی فرصت ملے، شہباز شریف

میرے نوٹس پرہر بار نئی تاریخ لیتے ہیں، عوام نے (ن)لیگ کومنتخب کیا تو کراچی اور پشاور کو لاہور بنادیں گے، موقع ملا تو پشاور میٹرو بس منصوبہ ایک سال میں مکمل کریں گے،سندھ اور کے پی کو پنجاب جیسا بنا دیں گے، عوام کے لوٹے ہوئے پیسے نکلوانا نیب کے بس کی بات نہیں، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کا تقریب سے خطاب

اتوار 21 جنوری 2018 18:00

خان صاحب گالی دینے سے فارغ ہوں تو کوئی اور کام کرنے کی فرصت ملے، شہباز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ خان صاحب گالی دینے سے فارغ ہوں تو انہیں کوئی اور کام کرنے کی فرصت ملے، میرے نوٹس پرہر بار نئی تاریخ لیتے ہیں، عوام نے (ن)لیگ کومنتخب کیا تو کراچی اور پشاور کو لاہور بنادیں گے، موقع ملا تو پشاور میٹرو بس منصوبہ ایک سال میں مکمل کریں گے،سندھ اور کے پی کو پنجاب جیسا بنا دیں گے، عوام کے لوٹے ہوئے پیسے نکلوانا نیب کے بس کی بات نہیں ۔

اتوار کو شہباز شریف نے باب پاکستان کی تعمیر نو کے منصوبے کا افتتاح کیا اور اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باب پاکستان ایک عظیم منصوبہ ہوگا جس پر 4 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی جب کہ یہ منصوبہ تحریک پاکستان کی قربانیوں کو اجاگر کرے گا۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان دن رات دروغ گوئی کرتے ہیں اور انہوں نے مجھ پربہتان لگایا تو ان کو نوٹس بھجوایا لیکن آج تک جواب نہیں آیا بلکہ میرے نوٹس پر وہ ہر بار نئی تاریخ لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الزام لگایا مگر ثبوت پیش نہیں کیے تو کیا انہیں حکمرانی کا حق ہی اور عمران خان نے 10 ارب کی پیشکش کا الزام لگایا مگر ثبوت پیش نہیں کیا۔وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ مال روڈ پر پاکستان بھر سے سیاسی مسخرے جمع ہوئے اور بڑا ناٹک رچایا گیا لیکن لاہور والوں نے اس ناٹک میں شرکت نہ کرکے انہیں زناٹے دار تھپڑ رسید کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے بجلی پیدا کرنے کی بات کی مگر کچھ نہیں کیا، یہاں تک کہ خان صاحب نے ایک کلو واٹ بھی بجلی مہیا نہیں کی اور خان صاحب گالی دینے سے فارغ ہوں تو کوئی اور کام کرنے کی فرصت ملے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لاہور میں ڈینگی کا حملہ ہوا تو ہم نے دن رات محنت کی لیکن خان صاحب کہتے ہیں یہ ڈینگی برادران ہیں جب کہ پشاور میں ڈینگی آتا ہے تو احتجاج نہیں کرتے بلکہ دوائیاں اور موبائل ٹیمیں بھیجتے ہیں تاہم خان صاحب پہاڑوں پر چلے جاتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں میٹرومنصوبے کے لیے نوازشریف نے فنڈز فراہم کیے اور انتخابات میں عوام نے (ن)لیگ کومنتخب کیا تو کراچی اور پشاور کو لاہور بنادیں گے۔انہوں نے کہاہے کہ عمران خان لاہور کی میٹروپرتنقید کرتیرہے لیکن خیبر پختونخوا حکومت نے ساڑھے 4 سال بعد میٹرو منصوبے کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے قرضہ لیا ہے تاہم ہمیں موقع ملا تو پشاور کا میٹرو بس منصوبہ ایک سال میں مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو پورے ملک میں انقلاب لائیں گے اور نواز شریف نے مجھے ذمے دار بنایا تو پورے ملک میں منصوبوں کی نگرانی کروں گا۔وزیر اعلی شہباز شریف نے پیپلزپارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب کی لوٹ مار کی باتیں سندھ سے لے کرگلگت تک بچہ بچہ جانتا ہے اور آصف زرداری آپ کے پیسے سوئس بینکوں میں موجود ہیں۔

انہوں ہے کہ زرداری نے عوام کی دولت لوٹی ہے اور زرداری کی جانب سے لوٹی ہوئی دولت دنیا کے آخری کونے میں بھی ہو تو واپس لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ اور کے پی نیانتخابات میں ہمیں منتخب کیا تودونوں صوبوں کو پنجاب جیسا بنا دیں گے اور دونوں صوبوں کو فنڈزدیں گے لیکن کسی کوکرپشن کرنے نہیں دیں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ تاریخ میں کبھی بھی اتنی شفافیت اور تیزی سے بجلی کے منصوبے مکمل نہیں ہوئے لیکن ہم نے تیزی سے بجلی کے منصوبے لگائے اور میرے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن ثابت ہوئی تو آپ سے معافی مانگ کر گھر چلا جا ئو ں گا۔

انہوں نے پی پی پی رہنما قمر زمان کائرہ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کائرہ صاحب بجلی آگئی اندھیرے ختم ہوگئے لیکن اب نام کون بدلے گا۔نیب کے نوٹس پر ان کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ روڈ پر اسکول اور دیگر عمارتیں بھی ہیں تو کیا یہ روڈ بنانا گناہ ہی ، عوام کے لوٹے ہوئے پیسے نکلوانا نیب کے بس کی بات نہیں۔