ہیپی ڈے سکول سسٹم میں چلڈرن ڈے کا اہتمام

اتوار 21 جنوری 2018 17:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء)ہیپی ڈے سکول سسٹم میں چلڈرن ڈے کا اہتمام کیا گیا،تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔تقریب کی مہمان خصوصی خیبر میڈیکل گرلز کالج حیات آبادکی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ناہیدمحسودتھی۔تقریب میں بچوں نے مختلف نغمے ،ڈانس ،گانیں اور ٹیبلو ں پیش بھی کئے گئے جس سے طلباء اور طلبات سمیت حاضرین کافی لطف اندوز ہوئے ۔

مہمان خصوصی نے اپنی خطاب میں کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا اساتذہ تمام صلاحتیںبروئے کار لاکر ایسی نسل تیار کریں جو ملک و قوم کی خدمت کرسکے ہم بچوں کے ہاتھوں میں قلم کتاب دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ معاشرے کا ایک بہتر فرد بن کر ملک و قوم کی خدمت کرسکے اور بڑوں کا ادب کریںپرنسپل میمونہ کاشف رؤف نے اپنے خطاب میں اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنے تمام تر صلاحیتیں بچوں کی تعلیم و تربیت پر خرچ کریں تاکہ وہ مستقبل میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ طلباء و طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لینا چاہئے جس سے ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا ، تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی سے ہمکنار نہیں ہو سکتی اور طلباء و طالبات کو چاہئے کہ تعلیم پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ تعلیم کے حصول سے ہی معاشرے میں ترقی اور بہتری لائی جا سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ بچوں کی تفریحی سرگرمیوں کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے ۔مقامی سکول میں منعقدہ تقریب کے دوران سکول ڈائریکٹر ڈاکٹر سید دائود بخاری اور پرنسپل میمونہ کاشف رؤف نے بچوں اور اساتذہ کی محنت کو خوب سراہا۔آخر میں مہمان خصوصی خیبر میڈیکل گرلز کالج حیات آباد اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ناہیدمحسودنے طلباء وطالبات ،ٹیچرز اور سکول انتظامیہ میں بہترین کارکردگی پر ایوارڈ ،شیلڈز اورانعامات تقسیم کئے گئے۔