غربت کے باوجود بھی ہمارے طلبہ و طالبات تعلیم کے حصول کیلے کوشاں ہیں،لائق زادہ لائق

اتوار 21 جنوری 2018 17:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) ریڈیو پاکستان پشاورکے ریجنل ڈائریکٹر اور صدارتی ایوارڈ یافتہ ادیب اور شاعرلائق زادہ لائق نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے طلبہ و طالبات میں چھپی صلاحیتوں کوآشکارا کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان کے نجی تعلیمی ادارے پیلکس انسٹی ٹیوٹ میں’’ غربت ہر مسئلے کی جڑ‘‘ کے حوالے سے منعقد ہ پروگرام میں کیا۔

اس موقع پر ادارے کے طلباء و طالبات نے انگریزی زبان میں تقاریر کیں اور خواتین کی تعلیم کے حوالے سے سبق آموز خاکے بھی پیش کئے ، تقریب سے ادارے کے سی ای او فضل قاسم ،ڈائریکٹر نرگس قاسم اور دوست ملک چین کی معروف ماہر تعلیم پروفیسر مس لی نے بھی خطاب کیا ۔لائق زادہ لائق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا میں مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان نے غربت کا دائرہ بڑھادیاہے اوراسی تناسب سے غریبوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہاہے،غربت نے دوسری اورپہلی دنیا میں بھی غربت نے اپنے پائو ں پھیلادیے ہیں غربت کے باوجود بھی ہمارے طلبہ و طالبات تعلیم کے حصول کیلے کوشاں ہیں جبکہ نجی تعلیمی ادارے بھی ایسے طلبہ و طالبات کی بھر پور حوصلہ افزائی کررہے ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لیے تقریبات کا اہتمام کرتے رہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی لائق زادہ لائق نے پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات،اساتذہ اور مہمانوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :