چکدرہ،دیر سکاوٹس کے زیر اہتمام ٹاکورہ میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

اتوار 21 جنوری 2018 17:40

چکدرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء)دیر سکاوٹس 183 ونگ کے زیر اہتمام جندول کے دور افتادہ علاقہ ٹاکورہ میں غریب مریضوں کے لیے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

فری میڈیکل کیمپ میں سات سو سے زائد بچوں، مرد اور خواتین مریضوں مفت طبعی معائنہ کیا گیا اور ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کئے گئے ۔کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل شہزاد امیر نے فری میڈیکل میں غریب اور نادار افراد میں خوراکی اشیاء اور سکول کے بچوں میں بیگز تقسیم کئے گئے اس موقع پر 183 ونگ کے لیفٹیننٹ کرنل شاہد اور کیپٹن ڈاکٹر جنید بٹ بھی موجودتھے۔