دبئی ،سگریٹ کا ٹکڑا پھینکنے پر 500 درہم جرمانہ

اتوار 21 جنوری 2018 17:36

دبئی ،سگریٹ کا ٹکڑا پھینکنے پر 500 درہم جرمانہ
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21جنوری 2018ء):دبئی میو نسپل انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں اور گلیوں میں سگریٹ کا ٹکڑا پھینکنے پر500درہم کا جرمانہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ حکم دبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق اب جو کوئی بھی سگریٹ پی کر اس کے ٹکڑے راستے میں پھینکے گا اسے لازمی جرمانہ دینا پڑے گا۔

اس پابندی کا مقصد ماحول کو آلودگی سے بچانا  اور صفائی ستھرائی کو فروغ دینا ہے۔جرمانہ عائد کرنے کے حوالے سے دبئی میونسپل انتظامیہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے بھی آگاہی فراہم کی ہے تاکہ کوئی بھی شہری اس سے لاعلم نہ رہے۔سگریٹ کے ٹکڑے پھینکنے پر پابندی 2003 کے لوکل آرڈر نمبر 11 کے تحت لگائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :