سانحہ 12 مئی کیس میں مفرور 16 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی

اتوار 21 جنوری 2018 17:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) سانحہ 12 مئی کیس میں مفرور 16 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مئیر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان کے خلاف سانحہ بارہ مئی کے مقدمات میں تفتیشی افسر نے 16 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ضابط فواجداری کی دفعہ 87 کے تحت اخبار میں اشتہار شائع کراتے ہوئے انہیں 3 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزمان میں عمیر حسین صدیقی، حق نواز، عبدالاحد، دلدارمیاں، عبدالوحید بھی شامل ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمات انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نمبر 3 میں زیرِ سماعت ہیں اور سانحہ 12 مئی کے 7 مقدمات میں مئیر کراچی وسیم اختر ضمانت پر رہا ہیں۔ ملزمان پر قتل، ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ سمیت متعدد الزامات عائد ہیں۔واضح رہے کہ 12 مئی 2007 کو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور آمریت میں وکلا تحریک کے دوران غیر فعال چیف جسٹس افتخار چوہدری کی کراچی آمد پر سیاسی جماعت کے کارکنوں کی فائرنگ سے وکلا سمیت کم از کم 50 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔