دبئی ،ْ سگریٹ کا ایک ٹکڑا پھینکنے پر 500 درہم جرمانہ

سگریٹ کے ٹکڑے پھینکنے پر پابندی 2003 کے لوکل آرڈر نمبر 11 کے تحت لگائی گئی

اتوار 21 جنوری 2018 17:13

دبئی ،ْ سگریٹ کا ایک ٹکڑا پھینکنے پر 500 درہم جرمانہ
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) دبئی میونسپل انتظامیہ کی جانب سے صفائی اور ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سڑکوں اور گلیوں میں سگریٹ کا ٹکڑا پھینکنے پر 500 درہم (تقریباً 15 ہزار 140 پاکستانی روپی) تک کا جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ حکم دبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق اب جو کوئی بھی سگریٹ پی کر اس کے ٹکڑے راستے میں پھینکے گا اسے لازمی جرمانہ دینا پڑیگا۔

سگریٹ کے ٹکڑے پھینکنے پر پابندی 2003 کے لوکل آرڈر نمبر 11 کے تحت لگائی گئی ہے ،ْ پابندی کا مقصد ماحول کو آلودگی سے بچانا اور صفائی ستھرائی کو فروغ دینا ہے۔حکمنامے میں کہا گیا کہ اگر کسی فرد نے خلاف ورزی کی تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔جرمانہ عائد کرنے کے حوالے سے دبئی میونسپل انتظامیہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے بھی آگاہی فراہم کی تاکہ کوئی بھی شہری اس سے لاعلم نہ رہے۔

متعلقہ عنوان :