پاکستان کی ایٹمی صلاحیتوں کی ترقی میں مرحوم ڈاکٹر اشفاق احمد کا بڑا اہم کردار ہے،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم کی طرف سے مرحوم ڈاکٹر اشفاق احمد کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

اتوار 21 جنوری 2018 17:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان کی ایٹمی صلاحیتوں کی ترقی میں مرحوم ڈاکٹر اشفاق احمد کے اہم کردار پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے اس طرح وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بے لوث خدمت پر ہر پاکستانی ڈاکٹر اشفاق احمد کا ممنون ہے۔ وزیراعظم نے غمزدہ خاندان کے لئے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ پوری قوم ان کے غم میں شریک ہے۔ دریں اثناء ڈاکٹر اشفاق احمد کی تدفین کے بعد ان کی قبر پر وزیراعظم کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔