نقیب اللہ قتل،سابق ایس ایس پی ملیر را انوار کے گرد گھیرا مزید تنگ ، پولیس پارٹی سمیت گرفتار کرنے کا فیصلہ

اتوار 21 جنوری 2018 17:00

نقیب اللہ قتل،سابق  ایس ایس پی ملیر را انوار کے گرد گھیرا مزید تنگ ، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) سابق ایس ایس پی ملیر را انوار کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا،اعلی سطح اجلاس میں انوار کو ان کی پولیس پارٹی سمیت گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی نوجوان نقیب اللہ کی پولیس مقابلے میں ماورائے عدالت ہلاکت میں ملوث پولیس افسر را انوار کے گرد گھیرا مزید تنگ ہوگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ را انوار کے مبینہ پولیس مقابلے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں تحقیقاتی ٹیم کے ارکان کے علاوہ اسپیشل برانچ کے افسران اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔تحقیقاتی کمیٹی اور محکمہ انسداد دہشت گردی سندھ کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ثنااللہ عباسی نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سابق ایس ایس پی ملیر را انوار کو ان کی پوری پولیس پارٹی سمیت گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکام نے ضلع ملیر کے تمام ایس ایچ اوز کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :