تلاشی کے لئے کیوں روکا ،بد تمیزی شہری نے پولیس کے سامنے کپڑے اتار کر اہلکاروں کو معطل کروا دیا

اتوار 21 جنوری 2018 16:54

تلاشی کے لئے کیوں روکا ،بد تمیزی شہری نے پولیس کے سامنے کپڑے اتار کر ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21جنوری 2018ء) :ہم ہمیشہ سے ہی پولیس اہلکاروں کو ناکوں پر روکنے کی وجہ سے دل میں برا بھلا کہتے ہیں لیکن پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ہم بھی آپ لوگوں کی حفاظت کے لئے ہی آپ لوگوں کو تکلیف دیتے ہیں اور جس میں ان کا موقف بالکل درست ہے ،ایسے ہی جب لاہور کے علاقے نو لاکھا میں لگے ناکے پر مظہر نامی شخص کو چیکنگ کے روکا گیا تو اس نے فورا سے پولیس اہلکاروں کے سامنے کپڑے اتار دیئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جب ہم نے چیکنگ کے لئے مظہر کو روکا تو اس نے ہمارے پاس آ کر کپڑے اتارنا شروع کر دیئے تو ہمیں کہنا لگا اب لو میری تلاشی ،اور مظہر نامی شخص کا ساتھی فورا سے پولیس اہلکاروں کی ویڈیو بنانا شروع ہو گیا ۔پولیس اہلکاروں نے بغیر بد تمیزی کئے اس شخص کو جانے دیا۔لیکن جب واقع کی ویڈیو پولیس افسر تک پہنچی اور اس نے فورا سے چاروں پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ،مزیددیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :