مری میں نقشہ جات سمیت دیگر کا غذات کی جانچ پڑتال کیلئے عمارتوںکے مالکان طلب

اتوار 21 جنوری 2018 16:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) مری میونسپل کارپوریشن نے لاہور سے آنے والی ٹیم بلڈنگ انسپکٹرزمعین اور مبشر کے ہمراہ سروے شروع کرتے ہوئے 105 بلڈنگز سمیت 39 پرانی عمارتوں کی اونچا ئی اور سٹوریوں کی لسٹ مرتب کرنی شروع کر دی ہے اسسٹنٹ کمشنر مری نے بھی بلڈنگز مالکان سے از سر منظور شدہ نقشہ جات سمیت دیگر کا غذات کی جانچ پڑتال مرحلہ وار شروع کرتے ہوئے 20 بلڈنگز مالکان کو طلب کر کے ان سے بلڈنگز کاغذات کی جانچ پڑتال کی جبکہ 50 بلڈنگز مالکان کو پیر کے روز طلب کیا گیا ہے اسی طرح مرحلہ وار سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق تین ہفتوں میں لسٹ میں شامل تمام بلڈنگز کی جانچ پڑتال مکمل کرتے ہوئے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :