بھمبر انتظامیہ اور ٹریفک پولیس اندرون شہر ٹریفک کی بگڑتی صورت حال پر قابو پانے میں نا کام

اتوار 21 جنوری 2018 16:50

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) بھمبر انتظامیہ اور ٹریفک پولیس اندرون شہر ٹریفک کی بگڑتی صورت حال پر قابو پانے میں نا کام اندرون شہر سارا سارا دن ڈیمپر ، ٹرک ، اور ٹریکٹر ٹرالی دندانے لگی ۔ سکول اوقات میں میر پور چوک کوٹھی موڑ سماہنی چوک میں ٹریفک جام معمو ل بن گیا ۔ ٹریفک پولیس بے بس ، شہری شدید پریشان ، ایمبو لینسزز بھی ٹریفک جام کا شکار ہونے لگی ۔

بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں شدید احتجاج اور ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس بھمبر کے ذمہ داران سے اصلاح و احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بھمبر شہر میں روز بروز بڑھتی ہوئی ٹریفک روانی سے مسائل سر اٹھانے لگے۔ بھمبر شہر میں ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کی طرف سے اندرون شہر بھائی ٹریفک کے داخلہ اوقات مقرر نہ کرنے کے باعث اندرون شہر سارا سارا دن بجری انٹوں اور ریت سے بھرے ڈنمپر ، ٹرک ، ٹریکٹر ٹرالیاں دندہناتی پھرتی ہیں جس سے اکثر اوقات نہ صرف شدید ٹریفک جام ہو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ڈمپر اور ٹریکٹر ٹرالیوں پر اوور لوڈ کنسٹرکشن میٹریل ،ریت بجری کے باعث کوٹھی موڑ ، میرپور چوک ، سماہنی چوک لاری اڈا روڈ اور کچہر ی روڈ پر شدید ٹریفک جام ہو جاتا ہے ۔ جس نہ صرف طلباء و طالبات بلکہ تمام گذرنے شہریوں ، راہ گیروں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔ بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے اندرون شہر ٹریفک پلان ترتیب نہ دینے کا ذمہ دار ضلع انتظامیہ اور ٹریفک پولیس کو ٹھہراتے ہوئے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے مسائل گھمگیر ہوتے جا رہے ہیں اگر صورتحال کو کنٹرول نہ کیا تو بہت سے حادثات بھی رونما ہو سکتے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ ٹریفک پولیس اندرون شہر بھاری ٹریفک کیلئے گذرنے کے اوقات مقرر کرے ۔ اور ٹریفک صورتحال کنٹرو ل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

متعلقہ عنوان :