بھمبر میں انجمن تاجران کے انتخاب وقت کا تقاضاہیں، چوہدری محمد اکر م عرف پپو

اتوار 21 جنوری 2018 16:50

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) انجمن تا جران بھمبر کے مرکزی رہنما چوہدری محمد اکر م عرف پپو جٹ نے کہا ہے کہ بھمبر میں انجمن تاجران کے انتخاب وقت کا تقاضہ ہیں۔ تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے منتخب فورم کا قیام اب ناگزیر ہو چکا ضلعی انتظا میہ تاجروں سے باہمی مشا ورت کر کے انجمن تاجران الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبر میں میڈ یا نمائندہ گان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ بھمبر میںکئی سالوں سے انجمن تاجران کے الیکشن نہ ہونے کے باعث تاجر برادری تحفظات کا شکار ہیں تاجراں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے منتخب فورم نہ ہونے سے مسائل روز بروز بڑھتے چلے جا رہے ہیں اور تاجر طبقہ پریشانی کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

تاجر وں کے مسائل کے حل کیلئے منتخب فورم ہی کردار ادا کر سکتا ہے جس کیلئے بھمبر میں تاجروں کے نمائندوں کے انتخاب کیلئے انجمن تاجران کے انتخا ب کا انعقاد فروری ہے انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ تاجر برداری کے حقو ق کی آواز اٹھائی ہے کوئی طاقت مجھے بھمبر کے تاجروں کی خدمت سے نہیں روک سکتی چند عناصر الیکشن کو سبوتار کرنا چاہتے ہیں ان کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ میں آئندہ بھی تاجر برادری کے حقوق کی جنگ لڑوں گا اور تاجروں کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کرنا میر ا مشن ہے۔

بھمبر کی تاجربرادری کی اکثریت میرے ساتھ ہے ان شاء اللہ بہت جلد بھمبر میں انجمن تاجران کا الیکشن کرائیں گے۔ ہمارا ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ بھمبر میں انجمن تاجران کے الیکشن کیلئے تاجروں کی باہمی مشاورت سے تاجران کے نمائندوں کے چنا ؤ کیلئے تاجران کے الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔