مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ملک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ، تنقید کرنے والوں نے ہمیشہ مسلم لیگ(ن) کے ترقیاتی کاموں میں روڑے اٹکائے

رہنما مسلم لیگ (ن ) فتح جنگ حاجی ملک ریاست سدریال کی اے پی پی سے گفتگو

اتوار 21 جنوری 2018 16:50

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) مسلم لیگ(ن) کی حکومت جب بھی بر سر اقتدار آئی عوام کو ریلیف ملا،ملک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا گیا تنقید کرنے والوں نے ہمیشہ مسلم لیگ(ن) کے ترقیاتی کاموں میں روڑے اٹکائے کیونکہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف ایک عوامی لیڈر ہیں اور کروڑوں عوام کے دلوں میں بستے ہیں مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہمیشہ ریکارڈ ترقیاتی کاموں کی تاریخ رقم کی ہے اور آج بھی اس ملک میں معاشی ،خوشحالی اورترقی دیکھنا چاہتے ہیں جو دھرنے والے اور اس ملک کو تباہ کرنے والے ان لیڈروں کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے ، ان خیالات کااظہار رہنما مسلم لیگ (ن ) حلقہ پی پی 18حاجی ملک ریاست سدریال نے اتوار کے روز یہاں اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے عوام کو سبز باغ دکھائے عملی طور پر عوام کی کوئی خدمت نہیں کی،مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا ساڑھے چار سالہ دور تاریخی دور ہے شریف برادرن جب بھی اقتدار میں آئے ملک و عوام کے انقلابی اقدامات کئے،مسلم لیگ ن کی مثبت پالیسیوں سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے،زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے موجودہ حکومت نے جتنے منصوبے مکمل کئے ان کی تاریخ نہیں ملتی عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کر رہے ہیں،،سیا سی مخالفین کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے سی پیک منصوبہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی پالیسی عوام کی خدمت ہے نہ کہ شور شرابا کرنا اور دھرنے دے کر عوام کو ذلیل و رسوا کرنا ہے دھرنے دینے والے اور مسلم لیگ(ن) پر تنقید کرنے والے اپنا سابقہ دور دیکھ لیں کہ انہوں نے عوام کے ساتھ کیا ،کیا ،ضلع چکوال میں حال ہی میں مسلم لیگ(ن) کی فتح ان کیلئے باعث سبق ہے ،آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ ہی کی ہو گی ۔