سپورٹس حلقوں کا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اظہار تشکر

صوبے میں قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کردار قابل تحسین ہے ،حاجی غلام محمدخان

اتوار 21 جنوری 2018 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان ،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد اور سندھ وومن ایتھلٹک ایسوسی ایشن کی صدر حمیرہ خان نے مشترکہ بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی اسپورٹس کے فروغ اور سرپرستی پر دل کی گہرائیوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ جہاں سندھ میں تعمیر و ترقی کے ذریعے دھرتی مہران کو تعمیر و ترقی سے ہمکنار اور عوامی خوشحالی کے لئے کوشاں ہیں وہاں کھیلوں کے میدا نوں کو آباد کرنے کے لئے بھی اپنی ترجیحات پر عملدرآمد کررہے ہیں مشترکہ بیان میں اسپورٹس شخصیات نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے صوبے میں قومی ہاکی کھیل کے فروغ کے لئے کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہاکی سے وزیر اعلیٰ سندھ کی محبت اور سرپرستی کا ثبوت یہ ہے کہ آج سندھ بھر میں 11اسٹر ٹروف میدان تعمیر کئے جارہے ہیں اسپورٹس حلقوں نے کراچی میں منعقدہ ہاکی انٹرنیشنل میچ کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے مکمل سپورٹ اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے اسپورٹس آرگنائزرز اور کھلاڑیوں کا سر فخر سے بلند کردیا وزیر اعلیٰ نے نہ صرف غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھر پور سیکورٹی اور دیگر سہولیات فراہم کی بلکہ قومی گیمز ہاکی کے فروغ کے لئے اپنے اقدامات کا اعلان بھی کیا ۔

(جاری ہے)

اسپورٹس شخصیات نے مشترکہ بیان میں اعلان کیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی سندھ کی تعمیر و ترقی اور اسپورٹس کے فروغ کے حوالے سے خدمات پر بہت جلد شہریان کراچی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی تاج پوشی کی جائیگی ۔ اس حوالے سے دپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلاء رضا کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے کنوینر غلام محمد خان ہونگے ۔