موسم سرم میں ایل پی جی کے مقابلے میں ایل این جی کی ریکارڈ فروخت

اتوار 21 جنوری 2018 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) ایل این جی آمد کے بعد ملک میں پہلی بار موسم سرما کے دوران ایل پی جی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔یہ بات ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین عبدالہادی خان نے بتائی۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے بتایا کہ گزشتہ موسم کے مقابلے رواں موسم سرما ایل پی جی فروخت 25 فیصد کی واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور ایسا موسم سرما میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔عبدالہادی خان کے مطابق ہمارے اندازے کے مطابق ایل این جی کی آمد اور گھریلو صارفین کو سپلائی ہونے پر فروخت کم ہوئی ہے۔ایسو سی ایشن رہنما علی حیدر نے بتایا کہ ملک میں ایل پی جی امپورٹ میں بھی کمی ہوئی ہے اور پچھلے سال موسم سرما کے مقابلے تقریبا نصف جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :