کراچی میں سرچ آپریشن، 18 مشتبہ افراد زیرحراست

نارتھ ناظم آباد میں مسلح ملزمان نے ریسٹورنٹ کو لوٹ لیا، ڈکیتی مزاحمت پر دوشخص زخمی

اتوار 21 جنوری 2018 16:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) کراچی میں اورنگی ٹائون کے علاقوں میں سرچ آپریشن کے نتیجے میں 18 مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیاگیاہے جبکہ نارتھ ناظم آباد میں مسلح ملزمان نے ریسٹورنٹ کو لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کے مطابق فقیر کالونی اور طوری بنگش کے علاقوں میں آپریشن کیا گیا، گھر گھر تلاشی کے دوران فقیر کالونی سے 10 جبکہ طوری بنگش سے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جن کے قبضے سی2 پستول بھی ملے ہیں۔

نارتھ ناظم آباد بلاک این میں 4مسلح ملزمان ایک ریسٹورنٹ سے موبائل فون،نقد رقم اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔اورنگی انڈسٹریل ایریا اور کالاپل کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے امین اور سجاد نامی شخص زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :