پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہی سندھ کو امن کا گہوارہ بنا سکتی ہے، علی اکبرگجر

اتوار 21 جنوری 2018 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کراچی سمیت سندھ بھر میں پولیس مقابلوں ، نا معلوم رہزنوں ، ڈاکوئوں اور قاتلوں کے ہاتھوں معصوم شہریوں کی قیمتی جانوں کے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ معصوم شہریوں کی مقتل گاہ بنتا جا رہا ہی․ نقیب محسود ہو یا انتظار احمد ،ڈاکوئوں کے ہاتھوں لٹنے والے اور جانیں گنوانے والے ہوں یا اپنے گھروں کی دہلیز پر لٹنے والی خواتین اور شہری ہوں کراچی مکمل طور پر عدم تحفظ کا شکار ہوچکا ہی․ کراچی کے شہری نہ اپنے دفاتر میں محفوظ ہیں نہ اپنے گھروں میں حد تو یہ ہے کہ پولیس اور رینجرز کی موجودگی کے باوجود کراچی کی گلیاں محلے سڑکیں تک ڈاکوئوں اور رہزنوں کے کنٹرول میں جا چکی ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے سندھ میں بد امنی اور لاقانونیت کے خاتمے کے لئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی صوبائی حکومت کے قیام کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کو ملک کے دوسرے صوبوں کے مقابل لانے اور صوبے کے عوام کو خوف اور دہشت کی فضا سے نجات دلانے کے لئے صوبے کے عوام میاں محمد نواز شریف کے ہاتھوں میں ہاتھ دیں اور مل کر سندھ سمیت پاکستان کے چپے چپے کو امن اور سکوں کا گہوارہ بنانے کاغاز کریں․ کراچی کے شہریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم اور زیادتیوں نے لوگوں کو قانوںں اور انساف کی فراہمی سے مایوس کردیا ہے اسی لئے لوگ جہاں ان کا بس چلتا ہے ہے اپنی حفاظت کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رجوع کرنے کی بجائے خود ہی ہتھیار اٹھانے پر مجبور ہوتے جا رہے ہیں․ علی اکبر گجر نے کہا کہ کراچی بھر سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں اور ذمہ داران کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق شہری اپنے ساتھ ہونے والے لوٹ مار، رہزنی، قتل و غارت کے واقعات کی رپورٹ درج کروانے سے بھی متنفر ہوچکے ہیں کیونکہ شہر کے تھانوں میں ان کی داد رسی کی بجائی تلاشی کا سلسلہ شروع کر کے معصوم شہریوں سے رقمیں بٹوری جاتی ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کی قیادت صوبے کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتی ہم سندھ کو ہر قسم کے خوف دہشت اور رہزنوں سے نجات دلا کر سندھ میں عوام کی اپنی حکمرانی قائم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :