ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں سینئر ارکان کا اجلاس

اپاکستان ،برطانیہ ، امریکہ ، کینیڈا، بیلجئم ،ساؤتھ افریقہ اور دیگراوورسیز یونٹوںکے سینئرترین ارکان کی شرکت تنظیمی ونظریاتی کام کوآگے بڑھانے کیلئے ووٹنگ کے ذریعے رابطہ کمیٹی اورسینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کاقیام عمل میں لایاگیا

اتوار 21 جنوری 2018 16:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) متحدہ قومی موومنٹ کے سینئرترین ارکان کا ایک اہم اجلاس انٹرنیشنل سیکریٹریٹ لندن میں ہوا جس میں پاکستان اوربرطانیہ کے ساتھ ساتھ امریکہ ، کینیڈا، بیلجئم اورساؤتھ افریقہ سمیت دیگراوورسیز یونٹوںکے سینئرترین ارکان نے شرکت کی ۔ اجلاس تین روز تک جاری رہا۔ اس میں ملک اور بین الاقوامی امورکے علاوہ تنظیمی حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں پاکستان میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں بزرگ استاد، فلاسفر، دانشور اورایم کیوایم کے سینئر رہنماپروفیسرڈاکٹر حسن ظفر عارف کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی گئی۔ اجلاس میں چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہاگیاکہ جب وہ چھوٹی چھوٹی باتوں پرسوموٹو نوٹس لے رہے ہیں اورحال ہی میں انہوںنے نقیب اللہ محسود کے قتل پر ازخود نوٹس لیاہے تو پھر انہوں نے 40سال تک جامعہ کراچی میں علم کے چراغ روشن کرنے والے سینئر ترین بزرگ استادڈاکٹرحسن ظفر عارف کے سفاکانہ قتل کاازخود نوٹس کیوں نہیں لیا اجلاس میں چیف جسٹس سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ انصاف کے تقاضوں کوپورا کرتے ہوئے پروفیسرڈاکٹر حسن ظفر عارف کے بہیمانہ قتل کاسوموٹونوٹس لے کران کے سفاکانہ قتل کی تحقیقات کروائیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متفقہ طورپرطے پایاگیاکہ تنظیمی ونظریاتی کام کوآگے بڑھانے کے لئے فوری طورپر ووٹنگ کے ذریعے رابطہ کمیٹی کاقیام عمل میں لایاجائے ۔ اجلاس میںیہ بھی طے پایاگیاکہ رابطہ کمیٹی کے ساتھ ساتھ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کاقیام بھی عمل میںلایا جائے جس کے ارکان میں بتدریج اضافہ کیاجائے ۔ اجلاس میں چناؤ یعنی ووٹنگ کے ذریعے ایم کیوایم کے کنوینرکے عہدے کے لئے سب سے زیادہ ووٹ تنظیم کے سینئر ترین کارکن ڈاکٹر ندیم احسان کوملے جب کہ ڈپٹی کنوینر کے لئے سیدقاسم علی رضا کوسب سے زیادہ ووٹ ملے۔

ووٹنگ کے نتیجے میں رابطہ کمیٹی کے ارکان کے لئے سیدمصطفیٰ عزیزآبادی، منظوراحمد، ڈاکٹر سلیم دانش اورسفیان یوسف کاچناؤ کیاگیا۔ سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی ( CEC )کے لئے سینئر ارکان آصف قاضی، شاہد رضا، شاہد مصطفیٰ، عدنان نقوی اورمحمد سلیم کاانتخاب کیاگیا۔ بانی ایم کیوایم نے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی ہے ۔اجلاس میں کارکنوںسے پرذوراپیل کی گئی کہ شہید وفامحترم ڈاکٹرحسن ظفر عارف کے شروع کئے گئے تنظیمی کام کوجاری رکھتے ہوئے تحریک کاپیغام سینہ بہ سینہ آگے بڑھائیںاورہرکارکن تحریک کے نظریاتی کارکن کے طورپرکام کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ کارکنوںکوتحریک کے وفاپرست قافلے میں شامل کرنے کی کوششیں جاری رکھے ۔

اجلاس میں متفقہ طورپر کارکنوںکومطلع کیاگیا کہ ’’ فری کراچی ‘‘ نامی مہم سے ایم کیوایم کاسرے سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ اجلاس کے آخر میں شہید وفاڈاکٹرحسن ظفر عارف شہید اورتحریک کے تمام شہیدوںکے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔اس موقع پراجلاس کے شرکاء نے شہید وفاڈاکٹرحسن ظفر عارف شہیدکوکڑی آزمائش اورکٹھن دورمیںثابت قدم رہنے اور تحریک کے لئے گراں قدر خدمات اور جراتمندانہ کردار ادا کرنے پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیااورکہاکہ ڈاکٹرحسن ظفرعارف شہید کی ناقابل فراموش خدمات تحریک کی جدوجہد کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔