پاک فوج کے زیر اہتمام افغان مہاجر کیمپ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اتوار 21 جنوری 2018 16:40

دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) پاک فوج کے زیر اہتمام افغان مہاجر کیمپ گردی میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تالار یونٹ کے زیر اہتمام افغان مہاجر کیمپ گردی جنگل میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انقعاد کیا گیا کیمپ میں پاک آرمی کے ڈاکٹروں نے بھی حصہ لیا پندرہ سو زائد مرد،خواتین ،بوڑھے بچوں کامفت چیک اپ کیا اور انھیں مفت ادویات فراہم کی گئی ذرائع کے مطابق تالار یونٹ کے لیفٹینٹ کرنل عدیل مطلوب نے کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر گردی جنگل کے لوگوں نے پاک فوج کی جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کو خوش آئند قرار دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :