پیر حمید الدین سیالوی کی ختم نبوت ﷺ کی تحریک تخت لاہور کیلئے خطرہ بن سکتی ہے،حافظ حسین احمد

اتوار 21 جنوری 2018 16:21

عبدالحکیم +کبیر والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) جمعیت علما ء اسلام (ف ) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ اس وقت میں سمجھتا ہو ں کہ پیر حمید الدین سیالوی نے ختم نبوت ﷺ کے حوالے سے جو تحریک شروع کی ہے وہ تحریک تخت لاہور کے لئے خطرہ بن سکتی ہے۔

(جاری ہے)

نمائندہ این این آئی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علامہ طاہر القادری کی آل پارٹیز کانفرس کی بجائے اگر وہ ختم نبوت ﷺ کی تحریک پیر حمید الدین سیالوی کے ساتھ مل کر ماڈل ٹائو ن کے مظلومین کے انصاف کیلئے نکلتے تو مال روڈ سے زیادہ کامیابی ہو تی مال روڈ کی بے حالی کی اصل وجہ متضاد شخصیات کا آپس کا تضاد تھا اس لئے اپوزیشن جماعتو ں کا اسٹیج بھر پور اور پنڈال خالی تھا پارلیمنٹ میں موجود لوگو ں کے کردار پر پارلیمنٹ کو گا لی دینا مناسب نہیں کیونکہ گالی دینے والے بھی اسی پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں لیکن لگتا ہے کہ لعنت لعنت کرنے والو ں کی جتنی آمدنی ہے اتنا خرچہ بھی ہے اگر بلوچستا ن میں زرداری صاحب کی دعا موثر ہو سکتی ہے تو وفاق میں وہ کیا حشر کر سکتے ہیں معاملات تو بلوچستا ن میں گہرے تھے مگر زرداری نے "قیوم سومرو" کے ذریعے تڑکا لگایا کیونکہ بلوچستان معدنیات کی طر ح سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے بھی زرخیز ہے ایک سوال کے جواب حافظ حسین احمد نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے مسائل کا حل اور صوبے کا وعدہ کرنے والے جلد ان کے پاس دوبارہ آرہے ہیں انہو ں نے کہا کہ ابھی "سیاسی دھند" ہے اور" سموگ" کی وجہ سے سیاسی منظر تا حد نگاہ صفر ہو گئی ہے اس لئے جنرل الیکشن 2018ء کے انتخابات فی الحال نظر نہیںآرہے ۔

متعلقہ عنوان :