لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم نے ایشیا ٹیلی کام کے چیف ایگزیکٹو محمد نذیر وائس چیئرمین نامز د کردیا

اتوار 21 جنوری 2018 16:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم نے ایشیا ٹیلی کام کے چیف ایگزیکٹو و معروف بزنسمین محمد نذیر کو وائس چیئرمین مقرر کردیا ، گزشتہ روز محمد نذیر کو لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کی جانب سے بطور وائس چیئرمین تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ محمد نذیر کا شمار ملک کے چند بڑے نامور موبائل فونز بیٹری کے امپورٹر ز میںہوتا ہے اور انہیںباقاعدہ موبائل فونز بیٹری اسپیشلسٹ کے طور پر جانا پہچانا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

محمد نذیر کو پچھلے کئی سالوں سے بہترین کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے اور اعلی کوالٹی کی موبائل فونز بیٹریاں صارفین کو فراہم کرنے اور کاروباری برادری میں اچھی شہرت حاصل کرنے پر انہیںلاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ، کاروباری برادری کی جانب سے محمد نذیر کو لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے وائس چیئرمین نامز د ہونے پر مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے اور امید کی جاری ہے کہ محمد نذیر اپنی باکمال صلاحیتوں کے ذریعے لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے لیے نیک نامی کا باعث بنیں گے اور لاہور بھی کے تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کریںگے۔

متعلقہ عنوان :