حکومت ڈالر کے مقابلے میں روپے کے استحکام کیلئے اقدامات کرے‘سردار اظہر سلطان

پاکستان کی امپورٹ ،ایکسپورٹ کے مقابلے میںکہیں زیادہ ہے ڈالر کی قدر بڑھنے سے نہ تھمنے والا مہنگائی کا طوفان آجائیگا

اتوار 21 جنوری 2018 16:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم کے صدر سردار اظہر سلطان نے کہاہے کہ حکومت ڈالرکے مقابلے میں روپے کے استحکام کیلئے اقدامات کرے ورنہ ڈالرکی قدر بڑھنے سے نہ تھمنے والا مہنگائی کا طوفان آجائے گا ، جس سے ملک میں کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ بیروزگاری اور جرائم کی شرح میں بھی ہوشربا اضافہ ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ روپے کی بے قدری اور ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث افراط زر بڑھ جائے گا اورملک میںمہنگائی کا سیلاب آجائے گا کیونکہ ہمارے ملک کی درآمدات ایکسپورٹ کے مقابلے میں کہیں کم ہیں لہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ مقامی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے برآمد کنندگان کی مراعات میں اضافہ کرے اور سبسڈی کو بڑھایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں انڈسٹری کیلئے نمایاں طور پر کمی کی جائے اور ایکسپورٹرز کیلئے خاص مراعات کااعلان کیا جائے۔

ڈالرکی قدر میں اضافہ پہلے بھی کبھی ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ کا باعث نہیں بنا ۔ یہ تجربات پہلے بھی کئے جا چکے ہیں ،ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے سیاسی استحکام اور امن و عامہ کا ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے۔اس کیلئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :