ڈولفن سکواڈ کا بنیادی مقصد سٹریٹ کرائم پر قابو ، لوگوں کی جان و مال کی حفاظت اور لوگوں میں تحفظ کا احساس پیدا کرناہے‘ ندیم کھوکھر
ہوائی فائرنگ و ناجائز اسلحہ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی جاری رکھیں گے‘ایس پی مجاہدو ڈولفن کا خطاب
اتوار 21 جنوری 2018 16:20
(جاری ہے)
ایس پی مجاہد و ڈولفن سکواڈ نے کہا کہ ہوائی فائرنگ و ناجائز اسلحہ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی جاری رکھیں گے۔
ڈولفن اہلکاروں نے گزشتہ دنوں کے دوران شاہدرہ سے اسلحہ وچوہنگ کے علاقہ اڈہ پلاٹ میںسرِ عام ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرنے والے ڈولفن سکواڈ کے افسروںو اہلکاروں SIعثمان ،سیکٹر انچارج T/ASIعبدالرئوف،محمد بوٹا، احمد رضا، وحید مسیح، طاہر علی، آفتاب احمداور علی رضاکوتعریفی اسناددینے کی ایک تقریب میںکیا جس میں ڈولفن سکواڈ نے گزشتہ دنوںدومختلف واقعات میںشاہدرہ اور تھانہ چوہنگ کے علاقہ اڈہ پلاٹ میں شدید ہوائی فائرنگ کرکے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں جدیدو خود کار اسلحہ برآمد کیاتھا۔اس موقع پر ایس پی مجاہد و ڈولفن نے ڈی ایس پی صدر ڈولفن سکواڈ عمرفاروق بلوچ کے کردار کو سراہتے ہوئے ان کو خصوصی طور پر شاباش دی اور ان کی صدر سرکل کی سپرویژن کو قابلِ ستائش قرار دیاانہوں نے منعقدہ تقریب کے دوران کہا کہ ہمیں-" پولیسنگ فار دی پیپل" کا نظریہ اپنانا ہوگا اور پولیس کی تمام کوششوں کا محور اور مرکز عام شہری ہونا چاہیے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بہادر اور فرض شناس پولیس افسران و اہلکاران محکمہ کا بیش قیمت سرمایہ ہیںانہوں نے مزید کہا کہ اچھی کارکردگی کے حامل اہلکاران کی خدمات کوآئندہ بھی اسی طرح سراہا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.