سیاسی جماعتوں کے انتخابی منشور کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

اتوار 21 جنوری 2018 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) سیاسی جماعتوں کے انتخابی منشور کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئیں تاہم اس ذمہ داری کو نبھانے والے رہنمائوں کی جانب سے منشور کے نکات کو انتہائی خفیہ رکھا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکمران جماعت (ن) لیگ ، پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) سمیت دیگر جماعتوں کے رہنمائوں اور مختلف شعبوں کے ماہرین پر مشتمل قائم کمیٹیاں عام انتخابات کیلئے منشور کی تیاریوں میں مصروف ہیں جو حتمی مراحل میں ہے ۔

منشور کے ڈرافٹ کی تیاری کے بعد اسے پارٹیوں کے اعلیٰ سطح کے اجلاسوں میں پیش کر کے اس کا جائزہ اور نوک پلک کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق تمام جماعتوں نے پہلے پیش کردہ منشور کے مسودات میں نہ صرف بدلتے ہوئے حالات کے مطابق تبدیلیاں بلکہ عوام سے نئے وعدے بھی شامل کئے ہیں ۔