Live Updates

خیبر پی کے میں بلوچستان طرز کی تبدیلی سے چوکنا رہنے ،نمٹنے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی ہونی چاہیے، پی ٹی آئی میں سوچ

مخالفین کی جانب سے صوبے میں اس طرح کاکوئی بھی اقدام پی ٹی آئی کی سیاسی ساکھ کیلئے انتہائی نقصان دہ سکتا ہے ‘ ذرائع

اتوار 21 جنوری 2018 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) تحریک انصاف کے بعض رہنمائوں میںیہ سوچ پائی جاتی ہے کہ خیبر پختوانخواہ میں بلوچستان طرز کی کسی تبدیلی سے چوکنا رہنے اور نمٹنے کیلئے پیشگی منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے ۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان میں (ن) لیگ کے وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی مہم اور اس کی کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کے بعض رہنمائوں کی سوچ یہ ہے کہ خیبر پی کے میں اس طرز کا کوئی اقدام اٹھایا جا سکتا ہے تاہم پارٹی کی قیادت اور قربت رکھنے والے رہنمائوں میں اس طرح کے کسی خطرے کومحسوس کیا گیا اور نہ ہی کوئی منصوبہ بندی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کے اتحادی مولانا فضل الرحمن کی شہباز شریف اور آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد اگلے روز میں میڈیا میں آنے والی خبروں نے پی ٹی آئی کے رہنمائوں کو اس تشویش میں مبتلا کیا ہے جس کے بارے میں انہوںنے پارٹی کے اندر گفتگو کی ہے تاہم اسے ابھی تک باضابطہ قیادت کی سطح پر زیر بحث نہیں لایا گیا ۔

(جاری ہے)

ان رہنمائوں کا کہنا ہے کہ مخالفین کی جانب سے صوبے میں اس طرح کا کوئی بھی اقدام پی ٹی آئی کی سیاسی ساکھ کیلئے انتہائی نقصان دہ ہو سکتا ہے اس لئے قیاد ت کو پیشگی منصوبہ بندی کرتے ہوئے اپنے تمام اراکین اور اتحادیوں سے روابط کا از سر نو جائزہ لینا چاہیے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات