ریسکیو افیسرز نے اپنے ہی ڈیپارٹمنٹ کی لیڈی ریسکیو اہلکار کو ذہنی مریضہ بنا دیا

اتوار 21 جنوری 2018 16:15

لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21جنوری 2018ء): ریسکیو اہلکار صائمہ جاوید نے اپنے ہی ڈیپارٹمنٹ کے لوگوں کے خلاف تھانے میں درخواست دی تھی کہ انہیں حر اساں کیا جا رہا ہے لیکن کسی بھی ریسکیو افیسرز اور پولیس اہلکاروں نے اسکی درخواست اور التجاح پر کان نہیں دھر ے اور وہ بیچاری ذہنی مریضہ بن کر ہسپتال جا پہنچی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریسکیو اہلکار صائمہ جاوید نے تھانے میں درخواست دی تھی جن میں انہوں نے اپنا موقف اپنایا تھا کہ کچھ ریسکیو افیسرز مجھے حر ا ساں کرتے ہیں اور بلاوجہ نوکری سے نکالنے کی دھمکی دیتے ہیں لیکن اس کے خلاف ریسکیو افیسرز نے بھی تھانے میں درخواست دی کہ یہ صائمہ جاوید ذہنی مریضہ ہے اور ہم پر بلاوجہ الزام عائد کرتی ہے کہ انہیں حر اساں کیا جاتا ہے ۔

جس پر صائمہ جاوید کو آج ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جس پر ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ صائمہ جاوید ذہنی دباؤ کا شکار ہے اور پریشانی کے باعث اس کے ذہن پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں