جامعہ کراچی میں ایل ایل ایم کے سالانہ امتحانات کے داخلہ فارم جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

اتوار 21 جنوری 2018 15:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) جامعہ کراچی میں ایل ایل ایم (پریویس اور فائنل ) کے سالانہ امتحانات 2017 ء کے امتحانی داخلہ فارم جمع کرانے کی آج ( پیر)آخری تاریخ ہے۔

(جاری ہے)

جامعہ کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے مطابق ایل ایل ایم پریویس اور فائنل کی سالانہ امتحانات برائے 2017 ء کے لیے امتحانی داخلہ فارم22 جنوری2018 ء (آج) تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 10300 روپے فیس کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2011 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000 روپے بطور اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :