جامعہ کراچی میں ایل ایل بی کے امتحانی داخلہ فارم آج جمع ہوں گے

اتوار 21 جنوری 2018 15:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) جامعہ کراچی میں ایل ایل بی سال اول ،دوئم اور سال آخر اور بی اے ایل ایل بی(آنرز) کے امتحانی فارم آج ( پیر ) جمع ہونگے۔

(جاری ہے)

جامعہ کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے مطابق ایل ایل بی سال اول ،دوئم اور سال آخر اور بی اے ایل ایل بی (آنرز) سالانہ امتحانات برائی2017 ء کے لیے امتحانی داخلہ فارم آج(22 جنوری) تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ایل ایل بی سال ،دوئم اور سال آخراور بی اے ایل ایل بی آنرز کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 9500 روپے فیس کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2011 یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000 روپے بطور اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :