جامعہ کراچی کی بی اے کے امتحانی داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 25جنوری تک توسیع

اتوار 21 جنوری 2018 15:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) جامعہ کراچی نے بی اے پرائیوٹ سال اول ،دوئم اورسال اول ودوئم کمپوزٹ کے امتحانی داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 25جنوری تک توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

جامعہ کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے مطابق بی اے پرائیوٹ سال اول ،دوئم ، سال اول ودوئم کمپوزٹ ،بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی گئی ہے۔

اس کے مطابق بی اے سال اول اور سال دوئم کے امتحانی فارم 3800 روپے فیس کے ساتھ جبکہ سال اول ودوئم باہم کے امتحانی فارم 6400 روپے فیس کے ساتھ25 جنوری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2011 یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :