خاور شاہ اور رضااللہ راجپوت کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 21 جنوری 2018 15:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) نیشنل بینک کے گروپ ہیڈ فیصل احمد ٹوپرا، ڈویژنل ہیڈ محسن فرقان،پی آراو اسپورٹس عظمت اللہ خان،ایس بی اے کے سیکریٹری عبدالناصر اور کے بی اے کے صدر غلام محمد خان نے مشترکہ بیان میں فٹبال کے آرگنائزر خاور شاہ اور سائکلینگ کے آرگنائزر چاچا رضااللہ خان راجپوت کے انتقا ل پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔