پنجاب رینجرز کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائیاں ،ْ سکیورٹی اہلکاروں کے اغوا اور قتل میں ملوث دو دہشتگرد مارے گئے

اتوار 21 جنوری 2018 15:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) پاکستان رینجرز پنجاب نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقوں میں آپریشن کے دور ان سکیورٹی اہلکاروں کے اغوا اور قتل میں ملوث دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقوں میں آپریشن کیا ۔آپریشن کے دور ان کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے و الے دو دہشتگرد مارے گئے ۔ہلاک ہونے والے دہشتگرد سکیورٹی اہلکاروں کے اغوا اور قتل میں ملوث تھے ۔

متعلقہ عنوان :