ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی کیلئے مقررکردہ بینکوں کی نامزد شاخیں اتوار کو بھی کھلی رہیں ،ْقرعہ اندازی جمعہ کو ہوگی

اتوار 21 جنوری 2018 15:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی کیلئے مقررکردہ بینکوں کی نامزد شاخیں اتوار کو بھی کھلی رہیں۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق اب تک ایک لاکھ بہتر ہزارسے زائدحج درخواستیں موصول ہو ئی ہیں اوربینکوں کی نامزدشاخیں درخواستوں کی وصولی کیلئے اتوار کو چھٹی کے دن بھی کھلی رہیں۔انہوں نے کہاکہ عازمین حج بدھ تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ عازمین حج کی درخواستوں کی قرعہ اندازی جمعہ کوہوگی۔

متعلقہ عنوان :