مردان ،ْ عاصمہ قتل کیس میں علاقے کی جانچ پڑتال کا کام مکمل ،ْمزید 31 مشتبہ افراد کی نشاندہی پر انٹرویو کیے گئے

واقعہ میں ملوث مجرم کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لائیں گے ،ْ ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں محمد سعید

اتوار 21 جنوری 2018 15:40

مردان ،ْ عاصمہ قتل کیس میں علاقے کی جانچ پڑتال کا کام مکمل ،ْمزید 31 ..
مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2018ء) مردان میں تین سالہ بچی عاصمہ قتل کیس میں علاقے کی جانچ پڑتال کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ قتل کیس میں مزید 31 مشتبہ افراد کی نشاندہی پر ان کے انٹرویو کیے گئے ۔ڈپی پی او مردان ڈاکٹر میاں محمد سعید کے مطابق واقعہ میں ملوث مجرم کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لائیں گے۔پولیس کے مطابق عاصمہ قتل کیس پر مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

علاقہ میں جانچ پڑتال کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ،ْ پولیس ٹیموں نے 60سے زیادہ خاندانوں کی جانچ پڑتال کی۔پولیس کے مطابق مزید افراد کے خون کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں خون کے نمونوں کا عاصمہ کی رپورٹ سے موازنہ کیا جائیگا جبکہ 31مزید مشتبہ افراد کی نشاندہی ہوئی جن کے انٹرویو کیے گئے ہیں۔ڈی پی او مردان کے مطابق عاصمہ قتل کیس پر تیزی سے کام جاری ہے ،ْ پولیس نے کیس میں 200سے زیادہ افراد کے انٹرویو کیے ہیں۔ میاں سعید نے بتایا کہ کیس میں خاندانی تعلقات اور دشمنی کے پہلو وں پر بھی تفتیش کی جارہی ہے۔ان کا کہناتھا کہ عاصمہ کے قاتلوں کو ہر صورت قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :