سعودی کسٹم حکام نے پیاز اور مرچوں میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

اتوار 21 جنوری 2018 15:38

سعودی کسٹم حکام نے پیاز اور مرچوں میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21جنوری 2018ء) :اسمگلر ز منشیات اسمگل کرنے کے لئے نت نئی ایجاد ات دریافت کرتے ہیں کہ وہ کسی طرح سے منشیات اسمگل کرنے میں کامیاب ہو جائیں ایسے ہی مصری اسمگلر ز نے پیازاو رمرچوں میں منشیات چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی کسٹم حکام نے ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پیاز اور مرچوں میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے مصری باشندے کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔

تاہم مصری باشندے کی اس ہوشیاری پر سعودی کسٹم حکام افسر بھی حیران ہے کہ مصری باشندے نے سبزیوں کا سہارا لیتے ہوئے کس طرح سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :