نقیب محسود کیس :رائو انوار کیخلاف اندراج مقدمہ سے روک دیا گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 21 جنوری 2018 15:13

نقیب محسود کیس :رائو انوار کیخلاف اندراج مقدمہ سے روک دیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21جنوری۔2018ء)کراچی میں نقیب محسود کی ہلاکت کا معاملے پر پولیس حکام نے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارش پر رائو انوار کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے روک دیا۔ پولیس کا مؤقف ہے جب تک نقیب اللہ کے لواحقین باقاعدہ مقدمہ درج کرانے نہ آئیں تب تک کسی افسر یا اہلکار کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا جائے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے پہلے راؤ انوار کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی تھی لیکن پولیس حکام نے اب اسے روک دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا موقف ہے جب تک نقیب اللہ کے لواحقین باقاعدہ مقدمہ درج کرانے نہ آئیں۔ کسی افسر یا اہلکار کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا جائے۔ اگر نقیب اللہ کا کوئی وارث مقدمہ درج کرانا چاہتا ہے تو کرائے۔ ذرائع کا کہنا ہے مقدمہ میرٹ اور انکوائری کمیٹی کو میسر شواہد کی روشنی میں درج کیا جائے۔

(جاری ہے)

نقیب اللہ کی ہلاکت کا معاملہ حساس ہے مقدمہ کے لیئے مدعیت ہونا ضروری ہے، اس حوالے سے درج کمزور مقدمے سے ملوث افسران و اہلکاروں کا فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

نقیب قتل کیس پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے گذشتہ روز راؤ انوار سمیت تمام پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش تھی جبکہ آئی جی سندھ کا کہنا تھا انکوائری مکمل ہونے کے بعد واقعے میں ملوث اہلکاروں کو مزید کارروائی ہوگی۔