زگ زیگ ٹیکنالوجی سے مزین بھٹوں سے ماحول کو آلودگی سے محفو ظ رکھنے میں مدد ملے گی، تر جمان، محکمہ تحفظ ما حولیا ت

اتوار 21 جنوری 2018 15:01

لاہور۔21جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2018ء) زگ زیگ ٹیکنالوجی سے مزین بھٹوں سے نہ صرف بہترین اینٹوںکا حصول ممکن ہو سکے گا بلکہ اس میں جلنے والا ایندھن مکمل طور پر جل کر ہمیں اقتصادی میدان میں سہارا دینے کا باعث بنے گا، یہ جدید ٹیکنالوجی خصوصی طور پر نیپال سے منگوائی گئی ہے ، اس ماحول دوست بھٹے کے استعمال سے فضا میں کاربن کااخراج کم سے کم ہوتا ہے اور دھواں بھی سیاہ نہیں ہوتا جبکہ 40 سی60 فیصد تک لاگت بھی کم آتی ہے، محکمہ تحفظ ما حولیا ت پنجا ب کی تر جما ن نے اے پی پی سے با ت کر تے ہو ئے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی سے مزین بھٹوں سے پیدا وار بھی بہت زیادہ ہوتی ہے، انہوں نے کہا کہ اب پنجاب کے سارے بھٹوں کو نئی ٹیکنالوجی پر شفٹ کر دیا جائے گا ،اس سے ماحول کو آلودگی سے محفو ظ رکھنے میں مدد ملے گی، انہوں نے بتا یا کہ محکمہ ما حو لیا ت فضا میں آلودگی پیدا کرنے والے بھٹوں کو جدید اور بہترین لائحہ عمل دینے اور اس حوالے سے متبادل طریقہ کار وضع کرنے سے متعلق سرگرم عمل رہا ہے، آج محکمہ اپنی اس کاوش میںکامیاب ہواہے اور جلد ہی اس طرح کے مزید چار اور بھٹے بھی بنائے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :