زینب کے قاتل کو پکڑنے کے بعد بھی آئین اور قانون کے مطابق سزاد ی جائے گی ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

اتوار 21 جنوری 2018 14:56

زینب کے قاتل کو پکڑنے کے بعد بھی آئین اور قانون کے مطابق سزاد ی جائے ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔21جنوری 2018ء) :پاکستان وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا ہے کہ زینب کے قاتل کو پکڑنے کے بعد آئین اور قانون کے مطابق ہی اسے سزا دی جائے گی ،ہمیں زینب کے والدین کے درد کا احساس ہے اور ہماری ذمہ داری بھی بنتی ہے کہ ہم زینب کے قاتلوں کو پکڑیں اور ان کو کیفر کردار تک پہنچائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس یا کسی اور کے پاس اختیار نہیں ہے کہ زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دینے کا کہے ،اگر عوام چاہتی ہے کہ زینب کے قاتل کو سر عام پھانسی دی جائے تو پارلیمنٹ میں بل لے آئے اور اس بل کی منظوری کے بعد اسے سرعام پھانسی دے دی جائے گی لیکن اس وقت سر عام پھانسی دینے کی اجازت ہمارے قانون میں نہیں ہے ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں