نئے چین ۔یورپ مال بردار روٹ کا آغاز

اتوار 21 جنوری 2018 14:52

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) گاڑیوں کے پرزے ، انجینئرنگ کا سازوسامان اور روز مرہ ضروریات ضروریہ سے لدے ہوئے 36کنٹینروں پر مشتمل چین ۔

(جاری ہے)

یورپ مال بردار ٹرین گذشتہ روز سنکیانگ کے یوئی گر خود مختار علاقے کے دارالحکومت ارومچی سے روانہ ہو گئی ، یہ ٹرین سنکیانگ کے درہ الاٹائو سے گزرے گی اور قازقستان کی ایک بندرگاہ پر رکے گی جہاں ان کنٹینروں کو آذربائیجان کے دارالحکومت باکو جانے والے بحری جہازوں پر منتقل کر دیا جائے گا ،نیا ریل ۔

بحری جہاز روٹ سنکیانگ اور قازقستان کے ریلوے حکام نے مشترکہ طورپر جاری کیا ہے اور اس سے چین کے وسطی ایشیاء ، مغربی ایشیاء اور یورپ کو ملانے کیلئے تیز ترین رسائی کا آغاز ہو گیاہے۔سنکیانگ ریلوے بیور و کے مطابق 4186کلومیٹر کی مسافت 8روز میں طے کی جائے گی جو کہ صرف ریل کے ذریعے سفر ی وقت کا ایک تہائی سے بھی کم ہے۔

متعلقہ عنوان :