چین کی پرتعیش مصنوعات کی خریداری میں اضافہ

نوجوان صارفین زیادہ محرک رہے ، رپورٹ

اتوار 21 جنوری 2018 14:52

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) مزید نوجوان صارفین کے کاسمیٹکس اور جیولری کے عالمی برانڈ پر اخراجات کرنے کے پیش نظر جدیدیت کے قریباً تین سال بعد 2017ء میں چین کی پرتعیش مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہو گیا ، گذشتہ سال چین میں پرتعیش اشیاء کی فروخت 142بلین یوآن (22.2بلین امریکی ڈالر ) تک پہنچ گئی جو کہ بیس فیصد سالانہ زیادہ ہے، کنسلٹنسی فرم بین اور کمپنی کی ایک رپورٹ کے مطابق فروخت میں یہ اضافہ 2011ء کے بعد سے سب سے بڑا اضافہ ہے، بین نے پرتعیش اشیاء کی فروخت میں اس اضافے کو ملکی کھپت کیلئے چینی حکومت کی حوصلہ افزائی ،درآمدات پر محصولات میں کمی اور قیمتوں میں رد وبدل کیلئے عالمی لگژری برانڈ کی طرف سے اقدامات سے تعبیر کیا ہے ،1170سروے کئے جانے والے افراد نے بتایا ہے کہ بیس اور چونتیس سال کی درمیان کے عمر کے افراد پرجوش مارکیٹ میں اہم حصص دار تھے ، دنیا کے چالیس سب سے بڑے لگژری برانڈ نے چینی صارفین کو شامل کرنے کیلئے خود اپنے وی چیٹ اکائونٹس کھولے ہیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق چینی صارفین عالمی لگژری اشیاء استعمال کرنے والوں کا قریباً 32فیصد ہیں ، بین نے توقع ظاہر کی ہے کہ چین کی پرتعیش مصنوعات کی خریداری رواں سال زبردست رفتار برقراررکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :