چین نے دنیا کی سب سے بڑی سنو پینٹنگ اور طویل ترین آئس بار کے ریکارڈ توڑ دیئے

اتوار 21 جنوری 2018 14:52

چانگ چن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) شمال مشرقی چین کے صوبہ جیلن کے شہر ٹونگ ہوا نے طویل ترین برفانی سلاخ اور سب سے بڑی برفانی پینٹنگ کے دونئی عالمی ریکارڈ قائم کئے ہیں، منجمد دریائے ہن جیانگ کی سطح پر بنائی گئی سنوپینٹنگ جو 2220مربع میٹر سے زیادہ بڑی ہے اور جسے ماحول دوست میٹریل استعمال کرتے ہوئے بنایاگیا ، دریا کے کنارے پر برفانی سلاخ لمبائی میں ایک سو میٹر سے زیادہ بڑی ہے،سو پینٹنگ اور آئس بار جس کی گنیز ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے ،2014ء میں روس اور 2011ء میں امریکہ کی طرف سے قائم کئے گئے سابقہ ریکارڈوں کو توڑ دیا ہے ، ٹونگا ہوا کی سیاحتی ترقی کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر یائو یوآن نے کہاکہ شہر کو امید ہے کہ ان دو نئے عالمی ریکارڈ وں کی بدولت مقامی سیاحت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاہم بین الاقوامی سیاحوں کی توجہ مبذول کرنا چاہتے ہیں، ٹونگ ہوا شراب کی اپنی صنعت کے علاوہ آئس اور سنو کھیلوں کی وجہ سے مشہور ہے۔

متعلقہ عنوان :