Live Updates

نااہلی کا فیصلہ واپس لینا ہوگاکہہ کر نواز شریف ججز کو ڈکٹیٹ کرنا چاہتے ہیں، فواد چوہدری

نواز شریف فاشسٹ ہیں انکی گفتار کے پیچھے چھپی آمرانہ شخصیت کا پول کھل گیا ، تحریک انصاف کے ترجمان کا بیان

اتوار 21 جنوری 2018 14:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نااہلی کا فیصلہ واپس لینا ہوگا کہہ کر نواز شریف ججز کو ڈکٹیٹ کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

نوااز شریف ذہنی طور پر آج بھی اسی حالت میں ہیں جیسے جسٹس ملک قیوم اور باقیوں کو ڈکٹیٹ کرتے تھے۔ فواد چوہدری نے کہا نواز شریف بنیادی طور پر ایک فاشسٹ ہیں انکی گزشتہ روز والی تقریر میں ان کی گفتار کے پیچھے چھپی آمرانہ شخصیت کا پول کھل گیا ہے۔ ان ن کے چہرے کے پیچھے ایک انتہائی منافق شخصیت پائی جاتی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات