پنجاب رینجرز کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر

اتوار 21 جنوری 2018 14:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2018ء) صوبہ پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں پنجاب رینجرز کی کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق پنجاب رینجرز نے ڈیرہ غازی خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی اہلکاروں کے اغوا اور قتل میں ملوث تھے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔